کزن کی شادی پر گئی 10 سالہ بچی کے ساتھ کیٹرر کی زیادتی

کزن کی شادی پر گئی 10 سالہ بچی کے ساتھ کیٹرر کی زیادتی
کزن کی شادی پر گئی 10 سالہ بچی کے ساتھ کیٹرر کی زیادتی

  



جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست جے پور میں اپنے کزن کی شادی میں جانے والی 10 سالہ بچی کو کیٹرر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں پیش آیا جہاں 36 سالہ کیٹرر راجو نے فوڈ سٹال لگایا ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم راجو 10 سالہ بچی کو بیت الخلا لے گیا اور وہاں اس کے ساتھ زیادتی کی۔

پولیس نے بتایا کہ شادی کے فنکشن کے دوران کافی دیر تک بچی نظر نہ آئی تو والدین نے اسے ڈھونڈنا شروع کیا، کافی تلاش کے بعد بچی بیت الخلا سے ملی ، بچی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا اور نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ، پولیس نے جب شادی میں آئے لوگوں سے پوچھ گچھ کی تو راجو نے مشکوک حرکات شروع کردیں، پولیس نے اس سے تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ بچی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

مزید : جرم و انصاف