”عمر اکمل نے ایسا نہیں کیا ہو گا“ کامران اکمل بھائی کے دفاع میں بول پڑے

”عمر اکمل نے ایسا نہیں کیا ہو گا“ کامران اکمل بھائی کے دفاع میں بول پڑے
”عمر اکمل نے ایسا نہیں کیا ہو گا“ کامران اکمل بھائی کے دفاع میں بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے فٹنس ٹیسٹ کے دوران عمر اکمل کی ٹرینر کیساتھ مبینہ بدتمیزی کے معاملے پر اپنے بھائی کادفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سمجھتاہوں کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کامران اکمل نے کہا کہ ”میرے خیال سے ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ہو گا اور اگر ایسا ہوا بھی ہے تو پھر دونوں کا موقف سننا چاہئے۔ جیسا کہ میں نے کہا، مجھے یقین ہے کہ کچھ بھی نہیں ہوا، یہ سراسر غلط فہمی ہے، ٹرینر اور عمر اکمل اچھے دوست ہیں اور ایک ہی سکول میں پڑھے ہیں۔ اگر ایسا کچھ ہوا ہے تو میرے خیال سے عمر اکمل معافی مانگ سکتا ہے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ اس نے دانستہ طور پر کچھ کیا ہو گا۔“
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر کوئی کھلاڑی فٹنس کے معیار پر پورا نہیں اترتا تو یہ ٹرینر کا کام ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی مدد کرے۔ ان کا کہنا تھا ”اگر کسی کھلاڑی کی فٹنس بہتر نہیں، تو میرے خیال سے یہ ٹرینر کا فرض ہے کہ وہ اس کھلاڑی کی مدد کرے اور ایسا ہونے پر کھلاڑیوں کو بھی زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے، سب اپنا کام کر رہے ہیں، ہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور مناسب تیاری کے بغیر ایسا ٹورنامنٹ کھیلنا ممکن نہیں ہے۔“
وکٹ کیپر بلے باز نے عمر اکمل کا ایک مرتبہ پھر دفاع کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم میں کم بیک کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے بہت سخت محنت کی ہے اور ان کی کارکردگی میں بہتری بھی آئی ہے۔ انہوں نے کہا ”ایمانداری کی بات تو یہ ہے کہہ عمر اکمل نے سخت محنت کی ہے اور ہم سب ہی انہیں قومی ٹیم سے نکالے جانے پر افسردہ ہیں۔ وہ ایسے کھلاڑی ہیں جس کی ٹیم کو ضرورت بھی ہے لیکن اس کے باوجود وہ باہر ہیں اور سخت محنت کیساتھ کم بیک کیلئے پرامید ہیں۔“

مزید :

کھیل -