ترکی میں برفانی تودہ گرنے سے ریسکیو اہلکاروں سمیت 33افراد ہلاک

ترکی میں برفانی تودہ گرنے سے ریسکیو اہلکاروں سمیت 33افراد ہلاک
ترکی میں برفانی تودہ گرنے سے ریسکیو اہلکاروں سمیت 33افراد ہلاک

  



انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکی کے مشرقی صوبے وان میں برفانی تودہ گرنے سے ریسکیوٹیم کے اہلکاروں سمیت 33افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی کے مشرقی صوبے وان میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔تودہ گرنے سے ریسکیوٹیم کے اہلکاروں سمیت 33افراد ہلاک ہوگئے ہیں امداد ی ٹیمیں موقعے پر موجود ہیں اور ملبے میں پھنسے لوگوں کوریسکیو کیا جارہا ہیجبکہ برفانی تودے کی ذد میں کئی گاڑیاں بھی آئیں۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں دوافراد لاپتہ ہوگئے جنکی تلاش جاری ہے،برفانی طوفان اور شدیدبرف کے باعث ریسکیو کاموں میں مشکل آرہی ہے۔

مزید : بین الاقوامی