قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد نوازنے اہلیہ کے ساتھ عمرہ ادا کرلیا ،تصاویر بھی سامنے آگئیں
مکہ مکرمہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر محمد نواز نے اپنی اہلیہ سمیت عمرہ ادا کرلیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد نواز نے اپنی اور اہلیہ کی تصاویر شیئر کیں اور رب کے حضور شکر بھی ادا کیا۔
2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد 23 سالہ آل راونڈر وطن واپس نہیں آئے تھے بلکہ وہ جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے تھے اور انہوں نے وہاں پر اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔بعد ازاں محمد نواز نے اعلان کیاتھا کہ انہوں نے سعودی نژاد جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی طالبہ سے شادی کرلی۔
ALHAMDULILLAH ????????????????❤️ pic.twitter.com/cnziGKYjRN
— Muhammad Nawaz (@mnawaz94) February 5, 2020