3 سالہ بچی سکول کے بچوں کیلئے پکائے جانے والے کھانے میں گر کر ہلاک، باورچی کیا کر رہا تھا؟ افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں

3 سالہ بچی سکول کے بچوں کیلئے پکائے جانے والے کھانے میں گر کر ہلاک، باورچی کیا ...
3 سالہ بچی سکول کے بچوں کیلئے پکائے جانے والے کھانے میں گر کر ہلاک، باورچی کیا کر رہا تھا؟ افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکھنو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مرزا پور میں تین سالہ بچی سکول کے بچوں کیلئے پکائے جانے والے دوپہر کے کھانے کی دیگ میں گر کر جان کی بازی ہارگئی۔
مرزا پور کے نواحی گاﺅں رام پور اٹاری میں سکول کے بچوں کیلئے دوپہر کا کھانا پکا کر رکھا گیا تھا، اسی دوران ایک 3 سالہ بچی اس میں گر کر بری طرح جھلس گئی۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ باورچی نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی جس کے باعث اسے بچی کی چیخ و پکار سنائی نہیں دی، جب باورچی نے ہینڈ فری نکالی تو اس وقت تک بچی بری طرح جھلس چکی تھی ۔
بچی کی ہلاکت پر ضلعی مجسٹریٹ سشیل کمار پاٹیل نے سکول کے ہیڈ ماسٹر کو معطل کرنے کی یقین دہانی کرادی، انتظامیہ نے معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسی قسم کا واقعہ نومبر 2019 میں ریاست آندھرا پردیش میں بھی پیش آیا تھا جہاں ایک 6 سالہ بچہ بھاگتے ہوئے سامبھر کے برتن میں گر کر جان کی بازی ہار گیا تھا۔