راشد لطیف بھی عمر اکمل کے حق میں بول پڑے، سب کو حیران کر دیا

راشد لطیف بھی عمر اکمل کے حق میں بول پڑے، سب کو حیران کر دیا
راشد لطیف بھی عمر اکمل کے حق میں بول پڑے، سب کو حیران کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف بھی عمر اکمل کی حمایت میں بول پڑے ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ پہلے وہ اساب دیکھنا ہوں گے جن کے باعث عمر اکمل مبینہ طور پر بدتمیزی کرنے کی حد تک پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ ”سب سے پہلے تو ہمیں ان وجوہات کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے جنہوں نے عمر اکمل کو اس نہج پر پہنچا دیا کہ وہ جھنجھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔“
دوسری جانب سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے بھی عمر اکمل کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے انہیں ضائع کر دیا ہے حالانکہ انہیں بہتر انداز میں استعمال کیا جا سکتا تھا۔
واضح رہے کہ عمر اکمل پر فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے کے بعد ٹرینر کیساتھ بدتمیزی کرنے کا الزام عائد ہوا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس واقعے کی شکایت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھی کر دی گئی ہے جس کے باعث مڈل آرڈر بلے باز کیخلاف ایکشن لئے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

کھیل -