ایم کیوایم پاکستان کی آزادی کو کشمیر کی آزادی کے بغیر ادھورا سمجھتی ہے:خالد مقبول صدیقی

ایم کیوایم پاکستان کی آزادی کو کشمیر کی آزادی کے بغیر ادھورا سمجھتی ہے:خالد ...
ایم کیوایم پاکستان کی آزادی کو کشمیر کی آزادی کے بغیر ادھورا سمجھتی ہے:خالد مقبول صدیقی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہ ان کی جماعت کشمیر کو پاکستان کا اٹوٹ انگ سمجھتی ہے، ایم کیوایم پاکستان کی آزادی کو کشمیر کی آزادی کے بغیر ادھورا سمجھتی ہے۔کراچی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان مسئلہ کشمیر پر اجتماعات کرتی آئی ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ہندوستان کی آزادی کے وقت جان بوجھ کر رکھ چھوڑا گیا تھا۔ جو جان بوجھ کر کشمیر کا مسئلہ چھوڑ کر گئے تھے ان سے شکایت کا کیا فائدہ؟رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ بھارت کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرکے خود خوفزدہ ہے۔ ہندوستان کی اکثریت نے ایک مذہبی جنونی کو اپنی حکمرانی کیلئے چن لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اصل جمہوری چہرہ مٹی میں ملتا جارہاہے۔ دنیا کو بتانا ضروری ہے کہ ہندوستان ایک مذہبی جنونی ریاست ہے۔

مزید : قومی