سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کا موٹروے پر ایکسیڈنٹ

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کا موٹروے پر ایکسیڈنٹ
سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کا موٹروے پر ایکسیڈنٹ

  

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا ہے۔

پاک یو کے بزنس کونسل کے وائس چیئرمین اسامہ قریشی نے ٹوئٹر پر میجر جنرل آصف غفور کے ایکسیڈنٹ کی خبر شیئر کی۔ اسامہ قریشی کے مطابق میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو سرگودھا کے قریب موٹروے پر حادثہ پیش آیا۔ ایکسیڈنٹ میں ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم جنرل آصف غفور اور ان کی اہلیہ اس میں محفوظ رہے۔

اسامہ قریشی کے مطابق حادثہ 3 فروری کو صبح کے وقت پیش آیا تھا تاہم گاڑی رفتار کی مقررہ حد میں تھی جس کے باعث زیادہ نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ میجر جنرل آصف غفور 3 سال تک بطور ڈی جی آئی ایس پی آر خدمات سرانجام دینے کے بعد اوکاڑہ گیریژن کے جی او سی تعینات ہوئے ہیں۔

مزید :

Breaking News -قومی -دفاع وطن -