رام مندر کی تعمیر،نریندر مودی نے بڑا فیصلہ کر لیا

رام مندر کی تعمیر،نریندر مودی نے بڑا فیصلہ کر لیا
رام مندر کی تعمیر،نریندر مودی نے بڑا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی  حکومت نےاجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے ٹرسٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق  لوک سبھا کے اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت نے ٹرسٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے،جس کا نام’ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر‘ ہوگا اور اس میں سبھی پنتھوں کے لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اُن کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں یہ اہم فیصلہ لیا گیا ہے جبکہ کابینہ اجلاس میں  یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ سنی وقف بورڈ کو بھی اس کے حصے کی زمین الاٹ کی جائے گی،ریاستی حکومت کو اس سلسلہ میں درخواست بھیج دی گئی ہے اور اس نے اس پر عمل کرنے کی رضامندی بھی ظاہر کی ہے۔