عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا شروع کردیا :چوہدری فواد حسین

عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا شروع کردیا ...
 عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا شروع کردیا :چوہدری فواد حسین

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نےکہاہےکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہےاوراس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان موثر انداز سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے علاوہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کر رہا ہے،پاکستان کی سفارتی فتح ہے کہ آخر کار عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کا نوٹس لینا شروع کردیا ہے،پاکستان بہادر کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جائز جدوجہد میں ان کا ساتھ دینے کے لئے پرعزم ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان موثر انداز سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے علاوہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کر رہا ہے، پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر متحد ہے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے ان کی حمایت کرتی ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل یہ ہے کہ کشمیریوں کو ان کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے پرعزم ہے، یہ پاکستان کی سفارتی فتح ہے کہ آخر کار عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کا نوٹس لینا شروع کردیا ہے۔ فواد حسین نے کہا کہ پاکستانی قوم حق خود ارادیت کے جائز حق کے حصول کے لئے بہادر کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پختہ یقین ہے کہ کشمیری جلد ہی اپنی جدوجہد میں کامیابی حاصل کریں گے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد