6 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، پولیس نے مقدمے میں کیا لکھا؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

6 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، پولیس نے مقدمے میں کیا لکھا؟ جان کر آپ کو بھی ...
6 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، پولیس نے مقدمے میں کیا لکھا؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

  



چنائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر ڈنڈی گل میں 17 سالہ نوجوان نے 6 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا نے کے بعد قتل کردیا۔

6 سالہ بچی اتوار کے روز گھر سے غائب ہوئی تھی جس کی لاش قریبی کھیتوں سے ملی۔ لاش کو سرکاری ہسپتال لے جایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے دوران بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ پولیس نے زمین کے مالک 17 سالہ اوما شنکر کو گرفتار کرلیا ، مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے ٹریکٹر سے گرنے کی وجہ سے بچی کی موت واقع ہوئی ہے۔

پولیس کی جانب سے جانبداری کا مظاہرہ کرنے پر بچی کے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے، ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے اسی لیے غلط مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف