ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
لگتا ہے کہ اب حالات تیزی سے بدلیں گے اور آپ کو ہر طرح کی تبدیلی کے لئے خود کو تیار رکھنا ہوگا۔ اس وقت صورت حال کے مطابق قدم اٹھائیں تو زیادہ مناسب رہے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
تبدیلی کی ہوا تو چل رہی ہے اور امید تو ہے کہ اللہ کے حکم سے ہمارے لئے اچھی ہی ثابت ہو گی، مگر ابھی صبر و تحمل سے چلنا ہوگا اور جو پردہ غیب سے ملے اس کو رکھ لیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ سوچ کچھ رہے ہیں اور کر کچھ رہے ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اپنے پر بھروسہ نہیں ہے کہ کسی وقت بھی کچھ ہو جائے۔ انشاءاللہ سب ٹھیک ہی رہے گا، فکر مند نہ ہوں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کی ایک ٹینشن کا حل تو ان شاءاللہ کسی وقت ہی مل جائے گا اور جو الٹی سیدھی سوچیں آپ کے دماغ میں چل رہی ہیں۔ اس کا واحد حل صرف کثت سے ذکر الٰہی میں ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
امید ہے کہ آج کا دن آپ کے حق میں بڑا اچھا جائے گا اور آپ کی سوچ کے مطابق بھی کوئی کام ہو سکتا ہے۔ آپ کو بس اب دل کے معاملے پر خود کو قابو میں بھی رکھنا ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو جس طرف سے خطرات محسوس ہو رہے ہیں اور جو بات بڑی تنگ کر رہی ہے۔ ان شاءاللہ وہ آپ کو اب ختم ہوتی دکھائی دے گی۔ آج گھر میں کشیدگی بھی کم ہونے کی امید ہے۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج مبارک دن ہے۔ اللہ کرے آپ کو وہ مل جائے جس کی تمنا دل میں لئے بیٹھے ہیں اور آپ کی گھریلو ذمہ داری بھی اب کافی حد تک کم ہونے جا رہی ہے۔ خوشخبری مل سکتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کثرت سے توبہ کرنا معاملات میں خرابی کو دور کرنے کا وسیلہ بنے گا۔ آپ جلد ہی اپنی سطح پر واپس بھی آ جائیں تو بہتر ہے۔ اس طرح خود اپنے ہاتھوں سے اپنا نقصان کر رہے ہیں۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج بھی اللہ نے چاہا تو ایک اچھا دن ثابت ہوگا اور گھر میں سکون کی خبر آ سکتی ہے پس بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے کہ توکل سے کام لیں ، یہ آپ کے لئے سب سے ضروری ہے۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو معاملات خانگی طورپر خراب ہیں، وہ آپ کے ایک قدم پیچھے ہت جانے اور ضد کو ختم کرنے سے ٹھیک ہو سکتے ہیں۔ عزت میں کوئی کمی نہیں آئے گی اور میرا اللہ بھی راضی ہوگا۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جس مسئلے کو بہت زیادہ محسوس کر رہے ہیں۔ بات ایسی لگتی تو نہیں ہے۔ اس وقت آپ نے دماغ پر بلاوجہ کا بوجھ رکھا ہوا ہے۔ اس مسئلے سے باہر آئیں اور اپنے روزگار کی جانب دیکھیں۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ دوبارہ اپنے تعلقات قائم نہ کریں جو پہلے بھی دھوکا دے چکا ہے۔ اس بار نقصان کی شدت تیز ہوگی اور گھر میں اپنی خاص نگرانی بھی ہر معاملے میں ضرور رکھیں۔