بھارت بمقابلہ انگلینڈ،ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔
دونوں ملکوں کے درمیان کھیلی جارہی یہ ٹیسٹ سریز اس وجہ سے بھی اہم ہے کہ یہ سیریز اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں نیوزی کا مقابلہ کس ملک سے ہوگا؟بھارت اور انگلینڈ دونوں میں سے کوئی بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کرسکتا ہے۔دونوں ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے پر امید ہیں۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد ٹیم کو جوائن کرلیا ہے،وہ پہلے ٹیسٹ میچ میں کپتانی کے فرائض بھی سرانجام دیں گے۔میچ صبح 9 بجے شروع ہوگا۔کورونا خدشات کے باعث شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔