ڈیرہ:غیر معیاری خوراک کی فروخت پر 5 فوڈ یونٹس سیل 

ڈیرہ:غیر معیاری خوراک کی فروخت پر 5 فوڈ یونٹس سیل 

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) گٹکا کی فروخت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن۔5 ہزار ساشے گٹکا ضبط کرلیا،غیر معیاری خوراک کی فروخت پر 5 فوڈ یونٹس سیل، قوانین کی خلاف ورزیوں پرمتعدد فوڈ یونٹس کو1 لاکھ 87 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 160لٹر غیر معیاری مشروبات تلف، 163شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 208 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران پنجاب پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزی پر 11 فوڈ یونٹس سیل جبکہ 163 شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔ مظفرگڑھ (بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)

میں علی پور روڈ پر جیوے سپر خان بلوچ گڈز شاپ کو گٹکا فروخت کرنے پر سیل کردیاگیا۔ دوران کارروائی50 ہزار ساشے گٹکا ضبط کرلیا گیا۔ اسی طرح مظفرگڑھ کے علاقے قصبہ گجرات میں محمدی کریانہ سٹور کو سرخ مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ ثابت ہونے پر سربمہر کیاگیا۔ کارروائی کے دوران 60 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں برآمد کرلی گئیں۔اس کے علاوہ راجن پور میں چندہ سویٹس اینڈ بیکرز کو کھویا کی تیاری میں سٹارچ کی ملاوٹ کرنے، رحیم یارخان میں المدینہ کریانہ سٹور کو کھلے مصالحے اور سرخ مرچیں فروخت کرنے جبکہ بہاولنگر میں ایکسپائرڈ برگرز کی موجودگی اور رینسڈ آئل کے استعمال پر سیل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں بہاولپور میں شاہین سویٹس اینڈ بیکرز کو مٹھائی میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 20 ہزاراور ڈی جی خان میں وقار عظیم کریانہ سٹور کو ناقابل سراغ کھلے مصالحے فروخت کرنے پر 12 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 260 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں، 35 کلو کھویا برآمد جبکہ 160 لٹر غیر معیاری مشروبات اور 50 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔

یونٹ سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -