پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس، 23 مارچ سے لانگ مارچ کی تجویز پر غور 

پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس، 23 مارچ سے لانگ مارچ کی تجویز پر غور 

  

  اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے خلاف تحریک پر تنقید اور مخالف بیانات کو مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اتفاق کیا گیا کہ پیپلزپارٹی اے پی سی اور پی ڈی ایم کے نکات اور قرارداد پر قائم ہے۔ پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد لانگ مارچ کی تجویز تیار کرلی۔ پیپلزپارٹی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز پر قائم ہے۔ اجلاس میں بعض رہنماوں نے 23 مارچ سے حکومت کے خلاف لانگ مارچ شروع کرنے کی تجویز دیتے ہوے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کا عمل مکمل ہونے اور حلف لینے کے بعد لانگ مارچ کیا جائے۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ لانگ مارچ کے بعد استعفوں سے متعلق فیصلہ ہو۔ پی ڈی ایم کے ایکشن پلان کے مطابق تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز دی ہے۔پارٹی رہنماوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک کی تجویز کے بعد تنقید سمجھ سے بالاتر ہے۔

مشاورتی اجلاس

مزید :

صفحہ اول -