شہباز شریف کی طبیعت خراب، ہسپتال سے ٹیسٹوں کے بعد جیل منتقل  

    شہباز شریف کی طبیعت خراب، ہسپتال سے ٹیسٹوں کے بعد جیل منتقل  

  

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو طبیعت خراب ہونے پر نجی ہسپتال لایا گیا اورضروری ٹیسٹوں کے بعدانہیں دوبا ہ جیل منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے پیٹ اسکین سمیت دیگرٹیسٹ بھی لئے گئے جس کے بعدانہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے ٹیسٹوں کی رپورٹ ہفتے یا پیر کے روز ملیں گی اور خصوصی میڈیکل بورڈ ان کا جائزہ لے گا۔ حکومت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سربراہی میں خصوصی میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دے رکھاہے جبکہ بورڈ شہباز شریف کے ذاتی معالجین سے بھی علاج کیلئے رائے طلب کر سکتا ہے۔شہباز شریف کی موجودگی کے باعث ہسپتال کے اطراف میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔

شہباز شری

مزید :

صفحہ اول -