پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمت 3روپے 55پیسے بڑھ گئی

پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمت 3روپے 55پیسے بڑھ گئی

  

لاہور(این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا،پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمت 3روپے 55پیسے بڑھ گئی۔اضاے کے بعد سی این جی کی قیمت85 روپے 55پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔شہر کے سی این جی اسٹیشنز پر سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا ہے۔سی این جی ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما کیپٹن (ر)شجاع انور نے کہا ہے کہ 3ماہ کے دوران برینٹ آئل کی اوسط قیمت ساڑھے6ڈالر بڑھی ہے، سی این جی کارگو کی قیمتوں میں اضافہ سی این جی مہنگی ہونے کی دوسری وجہ ہے ان دووجوہات کے باعث سی این جی کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

 سی این جی

مزید :

صفحہ اول -