عوام دو سال سے بلدیاتی سہولیات سے محروم ہیں،احسن اقبال

عوام دو سال سے بلدیاتی سہولیات سے محروم ہیں،احسن اقبال

  

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب کے عوام حق کے اوپر ڈاکا ڈالا ہوا ہے،عوام دو سال سے بلدیاتی سہولیات سے محروم ہیں،بلدیاتی اداروں کے نا ہونے کی وجہ سے پنجاب کی انتظامیہ ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے،امید ہے عدلیہ بلدیاتی اداروں کے حق کو واپس دلانے میں اپنا کردار ادا کریگی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کے سامنے حکومت پنجاب کے نمائندے سے عدالت نے سوال کیا کہ کیوں پنجاب کے بلدیاتی ادارے ڈس مس کیے گئے،بلدیاتی ادارے آمرانہ رویہ کی طرز پر ڈس مس کیے گئے،عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا وجوہات بتائی جائیں۔ ایڈوکیٹ جنرل کوئی ایک وجہ بھی بتانے سے قاصر رہے۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -