لوٹوں کی اب پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں، رانا ثناء اللہ

   لوٹوں کی اب پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں، رانا ثناء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ سیاسی لوٹوں کی اب پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے، جمعرات کو  وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا عمران صاحب کے چپڑاسی کو اپنے لئے کوئی اور نوکری تلاش کرنی چاہئیے عمران صاحب کے چپڑاسی کی چیخیں نکل رہی ہیں کیونکہ نئے باس کے گھر جانے کا وقت قریب ہے، چپڑاسیوں نے پاکستان کی سیاست کو گندہ کیاہوا ہے راولپنڈی کا شیطان استعفی دے تاکہ سیاست پاک ہوجائے، انہوں نے کہا کہ سیاسی لوٹوں کی اب پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے پی ڈی ایم سے گھبرائے سلیکٹڈ نے خود کو بچانے کے لئے اپنے چپڑاسی کو وزیر داخلہ بنایا۔
رانا ثناء اللہ

مزید :

صفحہ آخر -