سینیٹ کے انتخابات میں خود حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کی، خورشید شاہ

سینیٹ کے انتخابات میں خود حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کی، خورشید شاہ

  

سکھر (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیں، ہم چاہتے ہیں ملک میں سیاست، جمہوریت اور پارلیمنٹ ہو، آرمی چیف اور اداروں نے بھی حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ بٹھانے کی کوششیں کی لیکن عمران خان نے اپوزیشن سے بات تک کرنا گوارہ نہ کیا۔ سکھر میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں خود حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کی، عمران خان کو ڈر ہے کہ کہیں اس کے ووٹ اپوزیشن کو نہ چلے جائیں اس لیے انہوں نے یہ بل پیش کیا ہے۔اگر عمران خان اتنے مخلص ہیں تو یہ بل ایوان کا مشترکہ اجلاس بلاکر پیش کریں تو ان کو بدترین شکست ہوگی، لوگ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کا مذاق اڑا رہے ہیں یہ مذاق ان کا نہیں پاکستان کا اڑ رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ ملک تباہی کے راستے پر گامزن ہے عمران خان کی باڈی لینگویج ضیاء الحق، ایوب خان اور مشرف جو مکے لہراتا تھا ان سے مختلف نہیں ہے۔

خورشید شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -