خواجہ آصف سے جیل میں چار تاجروں کو ملاقات کی اجازت لیکن دراصل نیب یہ ملاقات کیوں کروانا چاہتا ہے؟ اندرکی خبرآگئی

خواجہ آصف سے جیل میں چار تاجروں کو ملاقات کی اجازت لیکن دراصل نیب یہ ملاقات ...
خواجہ آصف سے جیل میں چار تاجروں کو ملاقات کی اجازت لیکن دراصل نیب یہ ملاقات کیوں کروانا چاہتا ہے؟ اندرکی خبرآگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  احتساب عدالت نے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف سے جیل میں 4 تاجروں کو ملاقات کی اجازت دے دی، قومی احتساب بیورو (نیب)کے  وکیل نے عدالت کو بتایاکہ خواجہ آصف کے خلاف کیس انکوائری سےانوسٹی گیشن میں بدل دیا ،استدعا ہے کہ عدالت خواجہ آصف سے جیل میں 4بزنس مینوں کی ملاقات کی اجازت دے۔

 نجی ٹی وی چینل کے مطابق خواجہ آصف کے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسارکیا کہ یہ افراد کیوں ملنا چاہتے ہیں جس پر  نیب وکیل نے بتایاکہ نیب طارق میر نامی کمپنی سے متعلق تحقیقات کررہا ہے ،یہ افراد اس کمپنی سے متعلقہ ہیں، عدالت نے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 فروری تک توسیع کر دی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -