ملک شہزاد، ملک خادم اور ملک فیاض کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

ملک شہزاد، ملک خادم اور ملک فیاض کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
ملک شہزاد، ملک خادم اور ملک فیاض کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ملک شہزاد یونس، پاکستان پیپلزپارٹی یو اے ای کے جنرل سیکرٹری ملک خادم شاہین اور ملک فیاض احمد کی والدہ کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد گزشتہ روز پاکستان میں انتقال کرگئیں۔

مرحومہ کے انتقال پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات کے عہدیداران و کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے ملک خادم شاہین، ملک فیاض احمد اور ملک شہزاد یونس سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ سوگوار خاندان سے تعزیت کرنے والوں میں پی ایم ایل این یو اے ای کے محمد غوث قادری، خواجہ عبدالوحید پال، غلام محی الدین۔ پیپلزپارٹی امارات کے سردار جاوید یعقوب، میاں منیر ہانس، ذوالفقار علی مغل اور شفیق صدیق شامل ہیں۔

تعزیت کنندگان نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی ہ ے۔

مزید :

تارکین پاکستان -عرب دنیا -