پاکستانی سفارتخانے اور پاکستان بزنس پروفیشنل کاﺅنسل کا سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اشتراک سے سرمایہ کاروں کی ڈیجیٹل آن بورڈنگ کا آن لائن اجلاس

پاکستانی سفارتخانے اور پاکستان بزنس پروفیشنل کاﺅنسل کا سکیورٹیز اینڈ ...
پاکستانی سفارتخانے اور پاکستان بزنس پروفیشنل کاﺅنسل کا سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اشتراک سے سرمایہ کاروں کی ڈیجیٹل آن بورڈنگ کا آن لائن اجلاس

  

دبئی (طاہر منیر طاہر)متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے اور پاکستان بزنس پروفیشنل کاؤنسل (PBPC) کا سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اشتراک سے پاکستان کے سرمایہ کاروں کی ڈیجیٹل آن بورڈنگ کاآن لائن(ویب نار)اجلاس کاانعقادکیاگیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی سفیر محمودافضال نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کیساتھ تجارت اورسرمایہ کاری کوفروغ دینا ان کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی بزنس کمیونٹی اور حکومت پاکستان کے متعلقہ اداروں کیساتھ مل کرکام کرنے کااظہارکیاتاکہ متحدہ عرب امارات کوپاکستان برآمدات کیلئے محرک فرم فراہم ہوسکے۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے غیرمقیم پاکستانیوں کی صلاحیتوں کوبروئے کارلانے کی اہمیت پربھی زوردیا۔

پاکستانی سفیر محموافضال نے پاکستانی تاجروں،کاروباری فرمز اورمتعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ سیکوریٹیزاینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان اورحکومت پاکستان کے دیگرڈیجیٹل فرمزکی جانب سے "پاکستان کی ڈیجیٹل آن بورڈنگ انوسٹرز"کے ذریعے پیداہونیوالے مواقع سے استفادہ کرسکے۔

انہوں نے امیدظاہرکرتے ہوئے کہاکہ ایسے اقدامات سے تارکین وطن پاکستانیوں کوآگاہی حاصل ہوگی اوروہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے معاشی وتجارتی تعلقات کومستحکم کرنے کیلئے اپنافعال کرداراداکرسکیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی سفیرنے آن لائن اجلاس کے انعقاداوراجلاس میں شرکت کرنے پر PBPC کے صدرڈاکٹر قیصرانیس،چیئرمین SECP ودیگرشرکاءکاشکریہ بھی اداکیا۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -