وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی اور دبئی قونصلیٹ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی اور دبئی قونصلیٹ ...
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی اور دبئی قونصلیٹ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔ ابوظہی میں سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات افضال محمود اور دبئی میں قونصل جنرل احمد امجد علی نے کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے۔ کوویڈ 19 اور ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت کم لوگوں کو کھلی کچہریوں میں حاضری کا موقع ملا تاہم دستیاب لوگوں نے اپنے اپنے مسائل پیش کئے اور ان کے حل کے لئے استدعا کی۔


سفیر پاکستان اور قونصل جنرل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ امارات میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے کوشش کریں گے۔ اس موقع پر چند شکایت کنندگان اور سائلین کے مسائل کے فوری حل کے لئے احکامات بھی جاری کئے گئے۔ متذکرہ دونوں افسران نے عوام الناس سے کہا ہے کہ ان کے دختر کے دروازے ہر پاکستانی کے لئے کھلے ہیں اور وہ کبھی بھی اپنے مسائل کے حل کے لئے ان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ قونصل جنرل نے امارات میں مقیم پاکستانیوں کو ہدایت کی کہ وہ کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین جلد لگوائیں۔