دبئی: سفیر پاکستان افضال محمود سے حاجی خان زمان سرور کی ملاقات 

دبئی: سفیر پاکستان افضال محمود سے حاجی خان زمان سرور کی ملاقات 
دبئی: سفیر پاکستان افضال محمود سے حاجی خان زمان سرور کی ملاقات 

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) گزشتہ روزسفیرپاکستان نے چیئرمین الابراہیمی گروپ آف کمپنیزو ممبرایگزیکٹو بورڈ ابوظہبی چیمبر آف کامرس وانڈسٹری حاجی خان زمان سرورسے سفارت خانہ پاکستان میں ملاقات کی۔ حاجی خان زمان نے سفیرپاکستان کو چارج سنبھالنے پرخوش آمدید کہا اور اپنی اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بھرپور تعاون کایقین دلایا۔ حاجی خان زمان نے سفیرپاکستان افضال محمود کو الابراہیمی گروپ کی یواے ای اور پاکستان میں تجارتی سرگرمیوں بارے بریفنگ پیش کی۔

سفیر افضال محمودنے خان زمان سرور کی پاکستان اورپاکستانی کمیونٹی کے لیئے سماجی خدمات اور دیار غیر میں پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور الابراہیمی گروپ آف کمپنیز کی مستقبل قریب میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے بھرپورسپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔ 

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -