کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق اس مسئلے کا حل نکالنا ہی ہو گا:سردار تنویر الیاس خان

 کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق اس مسئلے کا حل نکالنا ہی ہو گا:سردار تنویر الیاس ...
 کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق اس مسئلے کا حل نکالنا ہی ہو گا:سردار تنویر الیاس خان

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلی معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان نے یوم کشمیر پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ظلم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی نہیں روک سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق سردار تنویر الیاس خان کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ بھارتی ظلم کا سامنا کرنیوالے کشمیریوں کے حوصلے چٹانوں سے بلند ہیں، اب کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق اس مسئلے کا حل نکالنا ہی ہو گا،پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،مسئلہ کشمیر کے پر امن حل میں ناکامی عالمی امن تباہ کر سکتی ہے، آج کا دن کشمیریوں کی جدوجہدو اورقربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -