بختاور بھٹو نے یہ لباس اپنے ولیمے پر زیب تن کیا ، اسے کس نے بنایا اور تیاری میں کتنا وقت لگا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

بختاور بھٹو نے یہ لباس اپنے ولیمے پر زیب تن کیا ، اسے کس نے بنایا اور تیاری ...
بختاور بھٹو نے یہ لباس اپنے ولیمے پر زیب تن کیا ، اسے کس نے بنایا اور تیاری میں کتنا وقت لگا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری 29 جنوری کو صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں ہیں تاہم اس موقع پر انہوں نے نہایت ہی خوبصورت لباس زیب تن کیے جن کی چرچا اب تک سوشل میڈیا پر جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بختاو ر بھٹو زرداری نے مہندی پر زارا شاہجہاں جبکہ نکاح کے دن وردہ سلیم کا تیار کردہ لباس پہنا تھا۔علاوہ ازیں انہوں نے اجرک کے ڈیزائن کی مہندی لگوائی تھی جبکہ مہندی کے دوپٹے پر بھی انہوں نے والدہ کے لیے پڑھی جانی والی نظم لکھوائی تھی۔

30 جنوری کو منعقد ہونے والی ولیمے کی تقریب میں بختاور بھٹو مختلف انداز میں نظر آئیں، انہوں نے بوٹل گرین کلر کا لباس زیب تن کیا جس پر گوٹے کا کام ہوا تھا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کورونا وائرس سے بچاو¿ کے پیشِ نظر اپنے لباس کے مطابق ویسا ہی فیس ماسک بھی پہنا تھا۔

اور اب بختاور بھٹو نے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر جاری ایک سٹوری میں بتایا کہ ان کے ولیمے کا لباس ڈیزائنر حارث احمد نے تیار کیا۔انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ انتہائی باصلاحیت کاریگروں کی جانب سے گوٹے کے خوبصورت کام سے تیار کردہ لباس پہننے پر فخر ہے۔

دوسری جانب ڈیزائنر حارث احمد نے بختاور بھٹو زرداری کے ولیمے کا لباس تیار کرنے سے متعلق مختلف پوسٹس کیں۔ڈیزائنر حارث احمد کے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر جاری ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ ہمیں، سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کے لیے ولیمے کی تقریب کی روایتی شلوار قمیض ڈیزائن کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، جو 30 جنوری 2021 کو بلاول ہاو¿س میں میں منعقد ہوئی تھی۔پوسٹ میں کہا گیا کہ ایک ماسٹر پیس تیار کیا گیا جو خوبصورت ہے اور دیکھنے میں سحر انگیز لگتا ہے۔حارث احمد کی پوسٹ میں کہا گیا کہ اس قیمتی ماسٹر پیس کی تیاری میں ہماری ٹیم نے 800 سے زائد گھنٹے کام کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -