کراچی سرکلر ریلوے چلتے ہی حادثے کا شکار ہوگئی

کراچی سرکلر ریلوے چلتے ہی حادثے کا شکار ہوگئی
کراچی سرکلر ریلوے چلتے ہی حادثے کا شکار ہوگئی
سورس:   Video Grab

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں سرکلر ریلوے ابھی بحال بھی نہ ہوپائی تھی کہ اسے پہلے ہی حادثہ پیش آگیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق برسوں بعد چلنے والی کراچی سرکلر ریلوے کو آزمائشی طور پر چلایا گیا تھا لیکن یہ اپنی آزمائش میں ناکام ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی۔

سرکلر ریلوے کو شیر شاہ کے قریب پٹڑی تبدیل کرتے ہوئے حادثہ پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے وقت اس میں ریلوے کے افسر اور تکنیکی عملہ موجود تھا ۔ ریلوے حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -