پچ دیکھ کر کافی کھلاڑی کنفیوژن کا شکار تھے مگر کیوں؟ کیشو مہاراج نے انکشاف کر دیا

پچ دیکھ کر کافی کھلاڑی کنفیوژن کا شکار تھے مگر کیوں؟ کیشو مہاراج نے انکشاف کر ...
پچ دیکھ کر کافی کھلاڑی کنفیوژن کا شکار تھے مگر کیوں؟ کیشو مہاراج نے انکشاف کر دیا
سورس:   Twitter

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کے سپنر کیشو مہاراج نے کہا ہے کہ دن کے آغاز میں پچ پر نمی سے سپن میں مدد ملی لیکن پھر نمی ختم ہوتی چلی گئی، پچ دیکھ کر کافی کھلاڑی کنفیوژن کا شکار تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ جاری ہے جس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پروٹیز سپنر کیشو مہاراج نے کہا کہ کھیل کے آغاز میں پچ پر نمی سے سپن میں مدد ملی لیکن پھر نمی ختم ہوتی چلی گئی جبکہ جارج لنزے کی انجری بھی پریشانی کا باعث بنی تاہم امید ہے کل میدان میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کیشو مہاراج نے اظہر علی اور عمران بٹ کی شکل میں دو اہم وکٹیں اپنے نام کی تھیں تاہم انہوں نے بابراعظم اور فواد عالم کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وہ دونوں بہتر کھیلے، کھانے کے وقفے کے بعد بیٹنگ بھی آسان لگ رہی تھی۔ 

مزید :

کھیل -