عالمی برادری کے ضمیر مردہ ہوچکے ہیں1949 کی قرار داد پر آج تک عملدرآمد نہ ہوسکا:وفاقی وزیر ہوا بازی

عالمی برادری کے ضمیر مردہ ہوچکے ہیں1949 کی قرار داد پر آج تک عملدرآمد نہ ...
عالمی برادری کے ضمیر مردہ ہوچکے ہیں1949 کی قرار داد پر آج تک عملدرآمد نہ ہوسکا:وفاقی وزیر ہوا بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی( آئی این پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے ضمیر مردہ ہوچکے ہیں1949 کی قرار داد پر آج تک عملد رآمد نہ ہوسکا،پی ڈی ایم کی تحریک آخری سانسیں لے رہی ہے،انکے قول و فعل میں تضاد ہے،پہلے استعفوں سے انحراف، ضمنی الیکشن میں حصہ لے لینا، پھر سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ ،26مارچ جب پاکستان عالمی سازشوں کا شکارہوا پی ڈی ایم نے اس دن لانگ مارچ کا اعلان کیا، پی ڈی ایم ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہے ،کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے،کشمیر بنے گا پاکستان کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقامی ہوٹل میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا.

تقریب سے کشمیری رہنما سید یوسف نسیم، عطا الرحمان چوہدری،راجہ طارق محمود،انسپکٹر موٹر وے پولیس احمد علی،مولانا عبدالمالک مجاہدو دیگر نے بھی خطاب کیا،تقریب میں چئیرمین زکوة کمیٹی ضلع راولپنڈی حاجی غلام حسن، چیف آفیسر ٹی ایم سی فضل اکرم،ریاض احمد راٹھور،معاون خصوصی ماسٹر نثار،سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد شریک تھی،غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ نو لاکھ ہندوستانی افواج نے کشمیر کو محصور کر رکھا ہے،مقبوضہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں،جبکہ 2002 اور 2005 دو مسلم ریاستیں ، انڈونیشیا، ایسٹ تیمور آزاد ہوا اور جنوبی سوڈان علیحدہ کیا گیا، اقوام کی قرار داتوں پر عمل کرایا گیا،یہ دنیا کا دوہرا معیار نہیں تو کیا ہے،اس وقت ،دنیا میں جہاں بھی خون بہہ رہا ہے ، استحصال ہورہا ہے وہ سب مسلم ممالک میں اور مسلمانوں کے ساتھ ہورہا ہے،اسرائیل اور ہندستان کے ساتھ اسلامی ریاستیں سفارتی تعلقات، تجارتی تعلقات بحال کر رہی ہیں، جبکہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی پر مکمل خاموشی اختیار کی جارہی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ وزیر اعظم عمران خان نے سلامتی کونسل میں دوبارہ اس اہم مسلہ کو زندہ کیا اور آج پھر وہ ایک تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے، انکا کہنا تھا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہوسکتا،وہ دن ضرور آئے گا جب مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کی سانس لیں گے،غلام سرور خان نے پی ڈی ایم کے سربراہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آج جو بات کر رہے ہیں کہ ہم نے کشمیر کا سودا کیا ہے جبکہ فضل الرحمان دس سال کشمیر کمیٹی کے چئیرمین رہے ،لیکن کشمیر اشو پر کبھی آواز نہیں اٹھائی،بلکہ الٹا کشمیری مجاہدین کی تحریک کو ثبوتاژ کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کیں ، یہ کس منہ سے آج پی ٹی آئی پر تنقید کر رہے ہیں،انکا سابقہ ریکارڈ کسی سے پوشیدہ نہیں، انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام تر توجہ اپنی کرپشن چھپانے پر مرکوز ہے،پی ڈی ایم کے کھانے کے دانت اورد کھانے کے دانت اور ہیں۔پی ڈی ایم جو مرضی جتن کر لے کرپٹ لوگوں کو کبھی این آر او نہیں ملے گا۔