یوم یکجہتی کشمیر، عمرکوٹ میں بھی ریلی نکالی گئی

یوم یکجہتی کشمیر، عمرکوٹ میں بھی ریلی نکالی گئی
یوم یکجہتی کشمیر، عمرکوٹ میں بھی ریلی نکالی گئی

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر    ) پورے ملک کی طرح عمرکوٹ میں بھی   کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس سے پریس کلب عمرکوٹ تک  ریلی نکالی گئی جس کی قیات اے ڈی سی ون سبھاش چندر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی عمرکوٹ حنین طارق شاہانی ، ڈی او پرائمری بلاول احمد کنبھر سماجی رہنما علی مراد دل  اور دیگر نے کی۔

اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتہائی بےدردی ،سفاکیت سے   نوجوانوں  کی نسل کشی کی جارہی ہے ،بھارتی فوج جھوٹے مقابلوں میں کشمیریوں کو شہید کرکے پوری وادی میں بربریت اور دہشت پھیلا رہی ہے،  عورتوں بچوں اور بزرگوں پر بھی آئے روز تشدد کیا جاتا ہے ، میڈیا کی کوریج پر پابندی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں پانی بجلی بند ہے، غذائی قلت کا بحران جنم لے رہا ہے جو بڑا ایک المیہ ہوگا ۔اس موقع پر ریلی میں شریک شرکا نے   کشمیر بنے گا پاکستان مودی مردہ باد ،بھارتی فوج مردہ باد کی نعرہ بازی کی ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -