آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آ گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں جس کے باعث انتظامیہ نے بھی اطمینان کا سانس لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے آئے کھلاڑی اور آفیشلز قرنطینہ میں ہیں جن کے گزشتہ روز ٹیسٹ کئے گئے۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ تین روز قبل ایک رکن کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے پر منتظمین نے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم تمام رپورٹس منفی آئی ہیں اور پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔