پاکستان ایمبیسی کوریا کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

پاکستان ایمبیسی کوریا کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
پاکستان ایمبیسی کوریا کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوریا (رضا شاہ)   کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے کوریا میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے "آن لائن ریلی فار کشمیر" کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کروایا جس میں سفیر پاکستان محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ کے علاوہ سفارت خانے سے ایچ او سی محترمہ سارہ سرور، کمرشل کونسلر عمران رزاق، کمیونیٹی ویلفیئر اتاشی محمد عادل خان اور ڈیفینس اتاشی محترم کرنل نوید عباسی نے شرکت کی.سفارتخانے نے اس پروگرام میں تقریباً ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کو دعوت دی تھی.
پاکستان بزنس ایسوسی ایشن اور پاکستانی کمیونیٹی کوریا کے عہدیدارن و ممبران کے علاوہ مذہبی جماعتوں نے بھی شرکت کرتے ہوئے اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور انڈیا کی طرف سے کشمیریوں پر جاری مظالم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا.اس پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ بڑی تعداد میں کورین اور بچوں نے بھی شرکت کی اور کشمیر اور کشمیریوں کے حق میں اظہار خیال کیا. آخر میں سفیر پاکستان نے بھی اظہار خیال کیا اور سب کا شکریہ ادا کیا.
کوریا میں سماجی فاصلے اور مختلف احتیاطی احکامات کی وجہ سے یہ پروگرام آن لائن کروایا گیا تھا.تمام مکاتب فکر سے شرکت کرنے والوں نے کشمیریوں کے حق میں کامیاب پروگرام کے انعقاد پر پاکستانی سفارتخانے کا شکریہ ادا کیا.