یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر ریلی میں دھماکہ ،دو افراد جاں بحق 

  یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر ریلی میں دھماکہ ،دو افراد جاں بحق 
  یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر ریلی میں دھماکہ ،دو افراد جاں بحق 

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نکالی جانے والی کشمیر ریلی میں دھماکہ ہو گیا جس سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی عوام سے یکجہتی کے لیے سریاب روڈ سے ریلی نکالی گئی ،جیسے ہی یہ ریلی کمشنر آفس کے قریب پہنچی تو ساونڈ والے ٹرک میں دھماکہ ہو گیا جس سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

مزید :

قومی -