پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،دوسرے دن کا کھیل ختم،شاہینوں کا پلڑا بھاری

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،دوسرے دن کا کھیل ختم،شاہینوں کا پلڑا بھاری
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،دوسرے دن کا کھیل ختم،شاہینوں کا پلڑا بھاری

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنالیے،پاکستان ٹیم 272 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔

جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی دو وکٹیں 26 کے مجموعی سکور پر گرگئیں،فاسٹ باؤلر حسن علی نے یکے بعد دیگرے دو بالز پر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جس  کے بعد جنوبی افریقہ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں،دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ کی چار وکٹیں 106 رنز پر گرگئیں۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم 32،ڈین ایلگر 15،فاف ڈوپلیسی 17 اور وینڈرسن بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے۔بووما 15 اور کپتان ڈی کوک 24 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔پاکستان کو جنوبی افریقہ  پر 166 رنز کی برتری حاصل ہے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے دو جبکہ نعمان علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے دن کا آغاز 145 کے مجموعی سکور سے کیا تو کپتان بابر اعظم اور فواد عالم جلد ہی پویلین لو ٹ گئے ، جس کے بعد پاکستان کی وکٹیں تھوڑے تھوڑے وقفے سے گرتی رہیں،آل راونڈر فہیم اشرف نے 78 رنز بناکر ٹیم کو سنبھالا دیا۔بابراعظم 77،فواد عالم 45،محمد رضوان 18،حسن  علی،یاسرشاہ اور نعمان علی  8آٹھ رنز بناکر آوٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے فاسٹ باؤلر نوکیا نے 5 جبکہ سپن باؤلر مہاراج نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید :

کھیل -