بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کو ایک بار پھر گھر بھیجنے کی تاریخ دے دی 

بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کو ایک بار پھر گھر بھیجنے کی تاریخ دے دی 
بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کو ایک بار پھر گھر بھیجنے کی تاریخ دے دی 

  

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان اور حکومت کو گھر بھیجنے کی تاریخ دے دی۔

مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے 26مارچ کو لانگ مارچ کی تاریخ دے دی ہے ،عوام ملک کے ہر کونے سے نکلے گی اور آزاد کشمیر کے الیکشن سے پہلے حکومت کو گھر بھیجیں گے اور عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے ،اس کے بعد آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہونگے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان آج مودی کو فاشسٹ کہہ رہے ہیں ،بھارتی انتخابات سے پہلے مودی کی جیت کے لیے دعا کرتے تھے ،عمران خان کہا کرتے تھے کہ مودی جیتے گا تو ہم کشمیر کا مسئلہ حل کریں گے ۔چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اس ملک میں ایک پیج پر ہونے کی باتیں ہوتی ہیں ،اس ملک میں عمران خان اور مودی ایک پیج پر ہیں ،مودی حکومت نے بھی میڈ یا پر پابندیا لگوائیں اور اپوزیشن رہنماﺅں کو جیلوں میں ڈالا ،یہاں پر بھی ایسا ہو رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک کی روایات کے تحت ایک دوسرے کے خلاف سیاست کرتے ہیں لیکن ہم مودی کی طرح کی حرکتیں نہیں کرتے ہم انسانیت کے دائرے میں رہ کر پاکستان کی ثقافت میں رہ کر سیاست کریں گے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بلاول بھٹو نے جنوری کے آخر میں وزیراعظم کے گھر جانے کی تاریخ دی تھی ۔

مزید :

قومی -