پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا، چیئرنگ کراس پردستخطی مہم شہریوں کی توجہ کا مرکز رہی

پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا، چیئرنگ کراس ...
پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا، چیئرنگ کراس پردستخطی مہم شہریوں کی توجہ کا مرکز رہی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جموں وکشمیرلبریشن سیل ریسرچ ونگ (کشمیرسنٹرلاہور )کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایاگیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔ ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کی بھرپور اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کشمیرسنٹرلاہور کے زیراہتمام پنجاب اسمبلی کے باہر چیئرنگ کراس پر یکجہتی کیمپ میں دستخطی مہم کاانعقاد عمل میں لایاگیا جس کے ذریعے سارادن مختلف مکاتب فکر کے شہریوں نے دستخط کرکے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

علاوہ ازیں کشمیرسنٹرکے زیراہتمام جناح باغ سے پنجاب اسمبلی تک یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقادبھی کیاگیا جس کی قیادت انچارج کشمیرسنٹرسردار ساجد محمود اور علامہ فداء الرحمان حیدری نے کی۔ ریلی میں عام شہری اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ 

چیئرنگ کراس پر دستخطی مہم میں صدرہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان سیدعاصم ظفر، جنرل سیکرٹری اے ایم شکوری،سینئرنائب امیر پاکستان خاکسار تحریک پروفیسر حکیم عسکری، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورایم ایل اے غلام محی الدین دیوان، صدر مسلم کانفرنس حاجی اقبال قریشی، پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما میاں امجد اقبال،صدر جموں وکشمیرپیپلز پارٹی لاہور سرداراخترجاوید،مسلم لیگ ن کے رہنما عبداللطیف چغتائی، راجہ شیرزمان،جنرل سیکرٹری کشمیرویلفیئرایسوسی ایشن سردارشاکر، جوادلطیف ایڈووکیٹ، سردارفاروق ایڈووکیٹ،  انیلا ریاض، زاہدہ لطیف، مرزاصادق جرال، چیف آرگنائزر انسانی حقوق پارٹی راجہ محمداختر، خواجہ سیف الدین، آل کشمیر فورم کے محمدسفیر، راجہ ابرار، قاری مشتاق اوردیگر نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -