انڈیا بمقابلہ انگلینڈ، ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم،انگلینڈ کو واضح برتری
چنائی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ نے انڈیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنالیے۔
انگلش کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو مفید ثابت ہوا۔دونوں انگلش اوپنرز نے بہترین بیٹنگ کی ،روری برنز 33 جبکہ ڈوم سبلی 87 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم انگلینڈ کی جانب ون ڈاؤن کی پوزیشن پر کھیلنے کے لئے آنے والے بیٹسمین لارنس بغیر کوئی سکور کئیے آؤٹ ہوئے۔کپتان جوئے روٹ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔جب کھیل ختم ہوا تو جوئے روٹ128 بناکر کریز پر موجود تھے۔
انڈیا کی جانب سے جسپریت بمرا نے دو جبکہ ایشون نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔