بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز،پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم

بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز،پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم
بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز،پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم

  

چٹاگانگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 47 رنز بنالیے ،بنگلہ دیش کو ویسٹ انڈیز پر 218 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

تیسرے دن ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین بہترین کارکردگی نہ دکھا سکے اور ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔پوری ویسٹ انڈین ٹیم 259 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ 76،جرمی بلیک وڈ 68اور جوشا ڈی سلوا 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن مرزا نے چار،نعیم حسن اور تیج الاسلام نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسری اننگر میں بنگلہ دیشی  وکٹیں بھی جلد گرگئیں،دن کے اختتام تک بنگلہ دیش نے تین وکٹوں کے نقصان پر 47 رنز بنائے تھے۔دن کے اختتام پر مومن الحق 31 اور مشفیق الرحیم 10 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کورنیوال نے دو جبکہ گبرئیل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید :

کھیل -