آن لائن میٹنگ کے دوران برطانوی کونسل کے اراکین آپس میں لڑپڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گئی

آن لائن میٹنگ کے دوران برطانوی کونسل کے اراکین آپس میں لڑپڑے، ویڈیو سوشل ...
آن لائن میٹنگ کے دوران برطانوی کونسل کے اراکین آپس میں لڑپڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباءآنے کے بعد سے سماجی فاصلے کی پابندی کے پیش نظر لگ بھگ دنیا بھر میں سرکاری و دفتری میٹنگز آن لائن ہو رہی ہیں اور تبھی سے کچھ ان میٹنگز کے کچھ ایسے مناظر ہمیں دیکھنے کو مل رہے ہیں کہ اس سے قبل بند کمروں میں ہونے کے باعث کبھی نہ دیکھ پاتے۔ اب اس برطانوی کونسل کے اراکین کی میٹنگ کا حال ہی دیکھ لیں جس میں اس قدر گالم گلوچ اور مارا ماری ہوئی کہ یہ میٹنگ ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ کرنے لگی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ میٹنگ چیشر کی ہینڈفورتھ پیرش کونسل کے اراکین کی تھی جس کی صدارت چیئرمین بریان ٹالور کر رہے تھے جن کا جیکی ویویئر نامی رکن کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔ جیکی نے خود کو اس میٹنگ کا منتظم بنا رکھا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بریان ٹالور نے میٹنگ شروع ہوتے ہی جیکی کو گالی دے دی جس پر دونوں طرف سے تابڑتوڑ حملے ہوئے اور ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ بالآخر جیکی نے تنگ آ کر چیئرمین ہی کومیٹنگ ہی سے آﺅٹ کر دیا۔ اختیارات کی اس لڑائی کی ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ صارفین اس پر میمز شیئر کرنے لگے اور جیکی ویویئر کا نام ٹرینڈنگ میں آ گیا۔ 

مزید :

برطانیہ -