امریکہ کی نئی انتظامیہ نے پناہ گزینوں کے لیے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کردیا
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے پناہ گزینوں کے لیے ایک بڑا اعلان کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدصدارت کے پہلے سال میں 1لاکھ 25ہزار پناہ گزینوں کو امریکہ میں خوش آمدید کہیں گے۔ سابق صدر ٹرمپ نے پناہ گزینوں کے امریکہ میں داخلے پر لگ بھگ پابندی ہی عائد کر رکھی تھی اور سال میں صرف 15ہزار پناہ گزینوں کو امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت تھی۔
رپورٹ کے مطابق یہ تعداد تاریخ میں اتنی کم کبھی نہیں ہوئی تھی جتنی صدر ٹرمپ نے کر ڈالی تھی۔صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے جس کے ذریعے اگلے ایک سال کے دوران 1لاکھ 25لاکھ پناہ گزینوں کو امریکہ میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ ہم ان لوگوں کو محفوظ ٹھکانہ دیں گے جو تشدد اور ایذا رسانی سے فرار ہو کر ہمارے ملک میں آئیں گے۔ اس حوالے سے امریکہ کی ’اخلاقی قیادت‘ دوسرے ممالک کی بھی حوصلہ افزائی کرے گی کہ وہ بھی پناہ گزینوں پر اپنے دروازے کھولیں۔“