شراب کی ایک بوتل کیلئے عمررسیدہ خاتون سے بد فعلی اور قتل، معروف کھلاڑی کو سزا سنادی گئی

شراب کی ایک بوتل کیلئے عمررسیدہ خاتون سے بد فعلی اور قتل، معروف کھلاڑی کو سزا ...
شراب کی ایک بوتل کیلئے عمررسیدہ خاتون سے بد فعلی اور قتل، معروف کھلاڑی کو سزا سنادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں شراب کی ایک بوتل کے عوض عمررسیدہ آدمی کوبدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے 29سالہ رگبی پلیئر کو عمر قید سنا دی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق ٹام کارنے نامی یہ رگبی پلیئر ’اوسپرےز یوتھ‘ کی طرف سے کھیلتا رہا تھا، جس نے 76سالہ ڈیوڈ فلپس کو ’ووڈکا‘ کی ایک بوتل دی اور اس کے بدلے میں اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا اور پھر اسے موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ 
رپورٹ کے مطابق قاتل اس عمر رسیدہ شخص کے ساتھ بدفعلی کے بعد اس کے اوپر چڑھ گیا اور اسے پیروں سے کچل کر مار ڈالا تھا۔ یہ واردات 2019ءمیں ویلنٹائنز ڈے پر ہوئی تھی۔ ڈیوڈ فلپس کی لاش اس کے کیملا میں واقع گھر سے برآمد ہوئی۔ قاتل کے اس کے اوپر اچھلنے سے اس کے سر اور سینے پر چوٹیں آئی تھیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق قاتل کو کم از کم 15سال 10دن جیل میں گزارنے ہوں گے۔ اس مدت سے پہلے اسے پیرول پر رہائی نہیں مل سکتی۔

مزید :

برطانیہ -کھیل -