وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فونک سیشن کے دوران قبضہ مافیا کی شکایت لیکن دراصل شکایت کنندہ خود کون نکلا؟تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشاف

وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فونک سیشن کے دوران قبضہ مافیا کی شکایت لیکن دراصل ...
وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فونک سیشن کے دوران قبضہ مافیا کی شکایت لیکن دراصل شکایت کنندہ خود کون نکلا؟تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشاف

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی فون کے ذریعے عوامی مسائل سننے کی مہم کے دوران وزیراعظم کو قبضہ مافیا کی شکایت لگانے والا شہری خود قبضہ مافیا کا کل پرزہ نکلا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اس چوہدری مسعود نامی شہری نے غوری ٹاﺅن کی انتظامیہ پر قبضہ مافیا ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر جب اسلام آباد پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو پتا چلا کہ شکایت کنندہ خود بہت بڑا فراڈ اور قبضہ مافیا ہے۔

غوری ٹاﺅن کی انتظامیہ نے چوہدری مسعود کے خلاف تمام تر ثبوت کورال پولیس سٹیشن کے حوالے کر دیئے اور بتایا کہ کیسے چوہدری مسعود کروڑوں کا نادہندہ ہونے کے باوجود زبردستی ٹاﺅن کی زمین پر قابض ہے۔ غوری ٹاﺅن کے ڈائریکٹر عمران اسلم کاکہنا تھا کہ ”ہم نے تمام تر ثبوت پولیس کو مہیا کر دیئے ہیں لیکن وزیراعظم کی ہدایات کی وجہ سے پولیس مسعود کو پروٹوکول دے رہی ہے۔ پولیس کو چاہیے کہ وہ ایک بار جگہ کا خود دورہ کریں اور وہاں چوہدری مسعود کے وسیع و عریض محل اور کمرشل پر قائم اپارٹمنٹس دیکھے۔“

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -