گرل فرینڈ سے بے وفائی کرتا شخص زوم کال پر پکڑا گیا، ایسی کہانی کہ ہرکوئی دنگ رہ جائے 

گرل فرینڈ سے بے وفائی کرتا شخص زوم کال پر پکڑا گیا، ایسی کہانی کہ ہرکوئی دنگ ...
گرل فرینڈ سے بے وفائی کرتا شخص زوم کال پر پکڑا گیا، ایسی کہانی کہ ہرکوئی دنگ رہ جائے 
سورس: Pixaby

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک آدمی کو گھربیٹھے زوم کال کے ذریعے اپنی ساتھی ورکر کے ساتھ بات کرنا مہنگا پڑ گیا، اس کی گرل فرینڈ نے اس کی بے وفائی رنگے ہاتھوں پکڑ لی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس آدمی کی گرل فرینڈ نے ویب سائٹ Redditپر یہ واقعہ بیان کیا ہے کہ ایک روز میرا بوائے فرینڈ ’زوم‘ پر اپنی ایک ساتھی ورکر کے ساتھ بات کر رہا تھا کہ میں اسے کافی دینے آئی۔ میرے کیمرے کے سامنے آنے پر وہ لڑکی بولی کہ ’اچھا، یہ ہے تمہاری پیاری بیوی، جس کے بارے میں ہم اکثر سنتے رہتے ہیں۔‘ اس پر میں نے اس لڑکی کو بتایا کہ میں اس کی بیوی نہیں گرل فرینڈ ہوں۔“
آدمی کی گرل فرینڈ پوسٹ میں مزید لکھتی ہے کہ ”اس کے بعد میری اس لڑکی کے ساتھ مختصر سی بات ہوئی اور میں وہاں سے چلی گئی۔ بعد ازاں میرا بوائے فرینڈ میرے پاس آیا اور جھگڑا شروع کر دیا کہ میں نے اسے یہ کیوں بتایا کہ میں بیوی نہیں گرل فرینڈ ہوں۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ یہ بات بتانے پر میرے بوائے فرینڈ کو اتنا غصہ کیوں آ رہا ہے۔ پھر مجھ شک گزرا کہ ہو نہ ہو، میرے بوائے فرینڈ کا اس لڑکی کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے اور اس نے یہ کہہ کر اسے شادی سے منع کر رکھا ہے کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے۔
 جب میں نے اپنے اس شک کو دور کرنے کے لیے اپنے بوائے فرینڈ سے بات کی اور اسے جواب دینے کے لیے اصرار کیا تو میرا شک یقین میں بدل گیا۔ میرا بوائے فرینڈ اس لڑکی کے ساتھ معاشقہ چلا کر میرے ساتھ بے وفائی کر رہا تھا۔ اس نے مجھ پر زور دیا کہ اگلے روز میں اسی طرح کال کے دوران آﺅں اور کسی بہانے اس لڑکی کے ساتھ بات شروع کرکے کہوں کہ میں اس کی بیوی ہوں اور کل میں نے مذاق میں کہا تھا کہ میں اس کی بیوی نہیں گرل فرینڈ ہوں تاہم میں نے اس کام سے انکار کر دیا ہے اور اب مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کروں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -