ساڑھیاں دینا اور تحائف وصول کرنا اصل سقوط کشمیر تھا: شہبازگل 

ساڑھیاں دینا اور تحائف وصول کرنا اصل سقوط کشمیر تھا: شہبازگل 
ساڑھیاں دینا اور تحائف وصول کرنا اصل سقوط کشمیر تھا: شہبازگل 
سورس:   File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نےکہا ہے کہ بھارت کو کھل کر کھیلنے کی اجازت دینے والے میاں مفرور تھے، آزادکشمیر میں آج بھی مودی سے یاری نبھائی جارہی ہے۔ ساڑھیوں کے تحفے دینا اور تحائف وصول کرنا اصل سقوط کشمیر تھا۔ 

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کشمیر سے لاتعلقی کی متعدد مثالیں میاں مفرور نے قائم کیں، مودی کو مبارکباد اورکشمیری قیادت سے ملاقات کے بجائے سجن جندال کے گھر جانا آپ ہی کاکارنامہ تھا۔ مودی کو شادی پر بلانا کشمیری عوام سے بغاوت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھیوں کے بدلے کشمیر بیچنے والے کی بیٹی کشمیر پر سیاست کررہی ہے۔ بھارت کو کھل کر کھیلنے کی اجازت دینے والے میاں مفرور تھے۔ درباری بھونڈے بیانات سے بھارت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ 

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کھڑے ہو کرآج بھی مودی سے یاری  نبھائی جارہی ہے۔ ساڑھیاں دینا اور تحائف وصول کرنا اصل سقوط کشمیر تھا، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا عمران خان کا خاصہ ہے۔

مزید :

قومی -