جن کی گھر میں کوئی نہیں سنتا وہ جلسوں میں بڑھکیں لگا رہے ہیں،مسرت جمشید چیمہ نے اپوزیشن قیادت کو کھری کھری سنا دیں

جن کی گھر میں کوئی نہیں سنتا وہ جلسوں میں بڑھکیں لگا رہے ہیں،مسرت جمشید چیمہ ...
جن کی گھر میں کوئی نہیں سنتا وہ جلسوں میں بڑھکیں لگا رہے ہیں،مسرت جمشید چیمہ نے اپوزیشن قیادت کو کھری کھری سنا دیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ چوروں کے ٹولے نے یوم یکجہتی کشمیر پر بھی صرف اپنا رونا رویا، جن کی گھر میں کوئی نہیں سنتا وہ جلسوں میں بڑھکیں لگا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین کشمیر کمیٹی کے نام پر صرف مراعات حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ قومی مفاد پر قوم متحدہے لیکن چوروں کے ٹولے کے اپنے مفادات ہیں،اس ٹولے نے یوم یکجہتی کشمیر پر بھی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی۔ اُنہوں نے کہا کہ مریم صفدر کو کشمیر یوں کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، کلبھوشن یادو کی گرفتاری پرآپ کی حکومت کو سانپ سونگھ گیا تھا۔

مسرت جمشید چیمہ نےکہاکہ پاکستا ن تحریک انصاف کی حکومت کشمیر کامقدمہ موثر انداز میں لڑ رہی ہے،وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیر کے مقدمے کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -