سبی بم دھماکہ کس نے کروایا ؟صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان نے خوفناک سازش کا پردہ چاک کردیا 

 سبی بم دھماکہ کس نے کروایا ؟صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان نے خوفناک سازش کا ...
 سبی بم دھماکہ کس نے کروایا ؟صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان نے خوفناک سازش کا پردہ چاک کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو  نے سبی بم دھماکے کی شدید مذمت کرتےہوئےکہاہے کہ سبی بم دھماکہ بلوچستان کے امن وامان کوسبوتاژ کرنے کی کوشش ہے،آج یوم کشمیر یکجہتی کا دن ہے اور مودی سرکار کشمیر اور بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہی ہے، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی مذہب نہیں، ملک دشمن عناصر کی ملک کے امن کو سبوتاژکرنے کی گھناؤنی سازش کامیاب نہیں ہو گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ نے سبی دستی بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم کشمیر یکجہتی کا دن ہے اور مودی حکومت کشمیر اور بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہی ہے، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور ظالمانہ قدم ہے، واقعے کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنے مقاصد کیلئے سافٹ ٹارگٹ دیکھتے ہیں، جن ماں کی گودیں اجڑ گئیں،انکے دکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی مذہب نہیں اور ایسا کرنے والے درندے ہیں، ملک دشمن عناصر کی ملک کے امن کو سبوتاژکرنے کی کوئی بھی گھناؤنی سازش کامیاب نہیں ہو گی، ملک دشمن عناصر کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔