یوم یکجہتی کشمیر،آئی ایس پی آر نے بھارتی مظالم سامنے لانے کے لیے ڈاکومینٹری جاری کردی

یوم یکجہتی کشمیر،آئی ایس پی آر نے بھارتی مظالم سامنے لانے کے لیے ڈاکومینٹری ...
یوم یکجہتی کشمیر،آئی ایس پی آر نے بھارتی مظالم سامنے لانے کے لیے ڈاکومینٹری جاری کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج  کے شعبہ تعلقات عامہ کے  ٹویٹر اکاؤنٹ  سے ’ آزادی‘ کے عنوان سے ڈاکومینٹری کا لنک شئیر کیا گیا ہے،ٹویٹ میں  #KashmirSolidarityDay کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔

ڈاکومینڑی  میں بتایا گیا کہ کشمیری عوام  7لاکھ 92 ہزار منٹس سے انسانی حقوق سے محروم ہیں،13 ہزار 200 گھنٹوں سے خوف کی فضا جاری ہے،کشمیریوں کو آزاد ی کے نعرے لگاتے 550 دن گزر چکے ہیں،73 سال سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں دیا جارہا،یہ کہانی جموں کشمیر کی ہے جہاں بھارت کا غیر قانونی قبضہ ہے۔

ڈاکو مینڑی کے مطابق پانچ اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر جموں کشمیر کا خصوی سٹیٹس ختم کیا،جس کے ذریعے کشمیر سے باہر رہنے والوں کو وہاں زمین خریدنے کا حق دیا گیا۔کشمیری عوام کے حقوق کے لیے یہ قانون خود انڈیا نے بنایا تھا۔اس اقدام کے بعد کشمیر کی معشیت زبوں حالی کا شکار ہے اور وہاں کی ایکسپورٹس بھی گر گئی ہیں۔ہزاروں لوگوں کو ابھی بھی عقوبت خانوں میں رکھا گیا ہے۔بھارتی مظالم سے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کشمیر میں اپنی جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

مزید :

قومی -