ایک دن نہیں مسلسل کشمیر کے لئے آواز اٹھانی ہے: گورنرسندھ 

ایک دن نہیں مسلسل کشمیر کے لئے آواز اٹھانی ہے: گورنرسندھ 
ایک دن نہیں مسلسل کشمیر کے لئے آواز اٹھانی ہے: گورنرسندھ 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں تقریباً  18 ماہ سے کرفیو نافذ ہے، جس کی وجہ سے کشمیری بھائی ایک کرب کی صورتحال سے دو چار ہیں اور ان کی مشکلات دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہیں، ہمیں ایک دن نہیں مسلسل کشمیر کے لئے آواز اٹھانی ہے۔

ورلڈ فورم اور یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام ”یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پانچ فروری کا دن بھرپور جوش و جذبہ سے منایا جاتا ہے، جس سے کشمیر بھائیوں کے حوصلہ بلند ہوتے ہیں ہمیں صرف ایک دن نہیں بلکہ مسلسل کشمیر کے لیے آواز اٹھانی ہے ،اس ضمن میں وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں جو آواز اٹھائی اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ  ہمیں عمل کرکے دکھانا ہوگا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیر ہماری جان ہے، ایک وقت آئے گا کشمیر آزاد ہوگا، اس ضمن میں ورلڈ کشمیر فورم کشمیریوں کا ترجمان ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -