صوبائی دارالحکومت میں ایک ہی روز میں 3 خودکشیاں

صوبائی دارالحکومت میں ایک ہی روز میں 3 خودکشیاں
صوبائی دارالحکومت میں ایک ہی روز میں 3 خودکشیاں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقو ں میں 12 سال کے دو بچوں سمیت تین افراد نے خودکشی کرلی۔

خودکشی کا پہلا واقعہ ویلنشیا ٹاؤن میں پیش آیا جہاں والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر  12 سالہ لڑکے محمد رمضان نےموت کو گلے لگا لیا۔

خودکشی کا دوسرا  واقعہ کاہنہ کے علاقہ ناز ٹاؤن  میں پیش آیا ،جہاں 12 سالہ ثقلین  نے نئے کپڑے نہ ملنے پر خودکشی کرلی،پولیس کے مطابق تقلین نے گلے میں پھندہ ڈالکر زندگی کا خاتمہ کیا۔

خودکشی کا تیسرا واقعہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ  والٹن فلائی اوور پر رونما ہوا،جہاں  20 سالہ شفیق نے  گھریلو حالات سے تنگ آکر فلائی اوور سے چھلانگ لگا کر موت کو گلے لگا لیا۔

پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے تینوں افراد کی نعشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں۔

مزید :

قومی -